مودی کی برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھریسا کو باقاعدہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز برطانیہ کی وزیراعظم محترمہ تھریسا مے کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوںنے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران گزشتہ نومبر میں برطانیہ کے اپنے یادگاری سفر کا ذکر کیا اور دونوں ممالک کے کے درمیان شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے ہندستان کے عہد کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے مختلف عالمی فورموں میں ہندستان کی مسلسل حمایت کرنے کیلئے برطانیہ کی ستائش بھی کی۔ وزیراعظم محترمہ تھریسا مے نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ وزیراعظم مودی کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے قریبی تال میل قائم کر کے کام کریں گی اور باہمی تعلقات کو مضبوط ترکریں گی تاکہ درپیش سخت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi congratulates new british pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply