فلم اداکاراوم پوری کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہار رنج

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مود ی نے آج بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری کے اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ “وزیر اعظم نے اوم پوری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے طویل فلمی و تھیٹر کیریر کا ذکر کیا ۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے بہترین اداکار اوم پوری کا جمعہ کو علی الصباح ممبئی میں ان کی لوکھنڈ والا رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ساتھی فلم اداکار انوپم کھیر نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا۔بومن ایرانی نے کہاکہ آج ہم اپنے ایک نہایت باصلاحیت، قابل شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک آواز اور ایک بلند حوصلہ شخص سے محروم ہو گئے۔ اوم پوری ہمیشہ یاد آئیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi condoles death of veteran actor om puri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply