وزیر اعظم نریندر مودی نے امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملہ کی شدت سے مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان اس قسم کی بزدلانہ وارداتوں اور نفرت پھیلانے کے ناپاک سازش اور مقاصد کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہیں اس واردات سے ناقابل بیان رنج و غم اور تکلیف پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے ریاستی گورنر این این ووہرہ اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بات کی اور انہیں مطلوب ہر ممکن تعاون بہم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا جموں و کشمیر کی بیشتر سیاسی تنظیموں بشمول وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)، جے کے این پی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اس مذموم دہشت گردانہ حملہ کے خلاف احتجاج میں جموں بند رکھنے کا اعلان کیا۔وی ایچ پی ترجمان راجیش کمار نے کہا کہ پریشد نے آج( منگل) جموں بند کی کال دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi condemn terror attack on amarnath yatra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply