چاہے مجھے جیل بھیج دیا جائے، میں خوفزدہ ہونے والی نہیں :ممتا بنرجی

کلکتہ:وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی جماعتوں کو دھمکی دینے کا الزام عاید کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر مودی انہیں جیل میں بھیجنا چاہتے ہیں توبھیج دیں مگر وہ خوف زدہ نہیں ہونے والی ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ممتا بنرجی پر چٹ فنڈ گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیے جانے کے بعد مودی کو زیر اعظم کے عہدے کا خیال رکھنا چاہیے۔
وہ سیاسی جماعتوں کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس سے قبل ہم نے کبھی بھی کسی وزیر اعظم کو اس طرح کی زبان بولتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔انہیں مہذب ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی چوں کہ ہردن دھمکارہے ہیں اس لیے کچھ سیاسی جماعتوں نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔مگر میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔
وہ چوں کہ اقتدار میں ہیں اس لیے مجھے وہ جیل بھیج سکتے ہیں۔مگر وہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈروں کو غلط الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تھا۔یہ سیاسی دشمنی کا نتیجہ تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi can send me to jail but cant browbeat me says mamata in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply