وزیر اعظم مودی نے شہد کے موم کی مانگ پوری کرنے کے لیے کسانوں کو مگس پالن کی تلقین کی

نئی دہلی:(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ چونکہ عالمی سطح پر شہد سے حاصل کیے جانے والے موم کی زبردست مانگ ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اس مانگ کو پورا کرنے نیز اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے شہد کی مکھی پالیں۔
مسٹر مودی نے ہندوستانی زراعت ریسرچ کونسل انسٹی ٹیوٹ،پوسا میں دیہی ترقی کی وزارت کی جانب سے منعقد ناناجی دیشمکھ کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے 2022تک کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
کسان شہد کی مکھی پال کر مزید پیسے کما سکتے ہیں اور انہیں روزگار بھی مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کیمیائی موم کی جگہ شہد سے تیار ہونے والے موم کی وسیع پیمانے پر مانگ ہے۔
کسان شہد کی مکھی پالنے کے دوران موم بھی حاصل کرسکتے ہیں جس کی فروخت سے انہیں اضافی آمدنی ہوسکتی ہے۔اس تقریب میں پورے ملک کے دیہی علاقوں کے نما ئندوں نے حصہ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi calls upon farmers for honey bee farming in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply