دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت: مودی

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی تمام طاقتوں کو متحد ہونے پرزور اپیل کرتے ہوئے آج یہاں کہا کہ دہشت گردی کو ختم کئے بغیر انسانیت کی حفاظت ممکن نہیں ہو سکتی۔ مسٹرنریندر مودی نے عیش باغ کے قدیم رام لیلا میدان میں بھگوان رام، لکشمن اور ہنومان جی کی مورتیوں کی پوجا ارچنا کے بعد اپنے خطاب میں دہشت گردی کو دنیا کے سامنے موجود وقت کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “کوئی یہ سمجھے کہ ہم دہشت گردی سے بچے ہیں تو یہ اس کی بھول ہوگی۔دہشت گردی دنیا ئے انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔دنیا کو اس کے خلاف متحد ہونا ضروری ہو گیا ہے”۔
پاکستان سمیت کسی بھی دوسرے ملک یا ادارے کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ”دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ یا مدد دینے والوں کو بھی ختم کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ انہیں کسی قیمت پر بخشا نہیں جانا چاہئے۔پوری دنیا کی طاقتوں کو متحد ہوکر اس کے خلاف لڑائی لڑن? ہی ہوگی”۔ وزیر اعظم نے تقریبا 20 منٹ کے اپنے خطاب میں کہا کہ 30-40 سال پہلے ہندوستان جب دہشت گردی کی بات کرتا تھا تو یہ دنیا کے بہت سے ممالک کے گلے نہیں اترتی تھی۔ امریکہ تو اسے ہندوستان کے قانون وانتظام کا مسئلہ بتاتا تھا لیکن انہیں 26/11 کے واقعہ کے بعد سمجھ میں آیا کہ دہشت گردی کیا ہے۔ .مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی کا بھیانک چہرہ آج کل ملک شام کے واقعات کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے۔
دو دن سے ٹیلی ویڑن پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر دکھائی جا رہی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ دہشت گردی کو ہر حال میں ختم کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ “دہشت گردی کے خلاف پہلی لڑائی نہ تو کوئی فوجی نے لڑا تھا اور نہ ہی کوئی لیڈر۔ یہ پہلی لڑائی جٹایو نے لڑا تھا۔ جٹایو آج بھی بے خوفی کا پیغام دیتے ہیں۔ملک کی سوا سو کروڑ عوام رام تو نہیں بن سکتی لیکن بددیا نتی، بدسلوکی اور ظلم کے سامنے جٹایو کا کردار ادا کر سکتے ہیں”۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوا سو کروڑ باشندے دہشت گردوں کی حرکت پر نظر رکھتے ہوئے چوکنا رہیں تو انسانیت کے دشمنوں کو کامیابی ملنا مشکل ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi calls for unity to fight terror during dussehra speech in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply