سو چھ گرہ تحریک چلا کر ملک کو گندگی اور کوڑے و غلاظت سے پاک کیا جاسکتا ہے:وزیر اعظم

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سماج میں صفائی ستھرائی کا حسی شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ جس طرح ستیہ گرہ سے برطانوی حکومت سے آزادی ملی تھی اسی طرح سو چھ گرہ تحریک چلا کر ملک کو گندگی اور کوڑے و غلاظت سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ مسٹرنریندر مودی نے یہاں بھارت سوچھتا سمیلن کے افتتاحی سیشن میں کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان وقت سے پہلے معاشرے میں اپنی جڑیں جمع رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ “جس طرح سے نوآبادیاتی حکمرانی سے ستیہ گرہ نے آزادی دلائی تھی، اسی طرح سوچھ بھارت ابھیان میں سوچھ گرہ گندگی اور کوڑا کرکٹ و آلودگی سے ملک کو نجات دلائے گا”۔ انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صاف صفائی کے لئے بجٹ مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے لئے لوگوں میں ایسے احساسات پیدا کرنے ضرورت ہے جس سے گندگی و غلاظت سے نفرت پیدا ہو اور لوگ اس کے لئے خود شکایت کرنے لگے۔ بچو ں میں صاف صفائی کے تئیں بیداری بڑھ رہی ہے اور وہ گندگی پھیلانے سے اپنے اہل خانہ کو بھی روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں ٹوائلٹ ہونا سماجی معیار بنتا جا رہا ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے میں صاف صفائی کے تئیں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو عوامی تحریک کے ذریعے پورا کیا جاسکتا ہے۔ معاشرے میں ایسا ماحول بنایا جانا چاہئے جس سے گندگی کے تئیں نفرت پیدا ہو اور اس کی صفائی کے بارے میں لوگ خود ہی عادی ہو جائیں۔ انہوں نے لوگوں کی عادت میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خالی پڑی زمینوں کا استعمال کوڑا کرکٹ اور ردی کی ٹوکری پھینکنے کے لئے نہیں بلکہ دولت کمانے کے واسطے کیا جانا چاہئے۔ بھارت سوچھتا کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر شہری ترقیات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو، پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر نریندر تومر، شہری ترقیات کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ اور پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر مملکت رمیش چنپا بھی موجود تھے۔ افتتاحی اجلاس میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو نے بھی حصہ لیا۔ بعد میں تمام لیڈروں نے صفائی کے منشور پر دستخط کئے۔ اس سے پہلے مسٹر مودی نے سوچھ بھارت ابھیان میں خاطر خواہ شراکت کرنے والے اداروں، افراد اور مقامات کو اعزاز ات سے نوازا۔

Title: modi calls for a swachhagraha against filth | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply