مودی منگل کو کابینہ میں توسیع کریں گے،یوپی بہار سے کچھ نئے چہروں کی شمولیت متوقع

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنی کابینہ میں ردوبدل کریں گے جس میں کچھ نئے چہروں کو شامل کئے جانے کی توقع ہے۔ پریس انفورمیشن بیورو (پی آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل اور ترجمان اعلی فرینک نورونہا نے پیر کے روزٹویٹر پر یہ اطلاع دی کہ کابینہ کی توسیع کل دوپہر سے قبل 11 بجے ہوگی۔
گزشتہ کئی دنوں سے کابینہ میں ردوبدل کئے جانے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ کابینہ کی اس توسیع اور ردوبدل میں کچھ نئے چہروں کو شامل کئے جانے اور کچھ کو ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ خیال ہے کہ خراب کارکردگی پیش کرنے کے سبب کچھ موجودہ وزراءکو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش بھی کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے گزشتہ 30 جون کو اپنے وزراکے کام کاج کا جائزہ لیا تھا جس میں وزرا نے اپنے دو سال کی کارکردگی کی تفصیل پیش کی تھی اور مزید آئندہ کیا کرنا ہے اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا۔ بی جے پی میں تنظیمی سطح پر بھی ردو بدل کیے جانے کا امکان ہے اور کابینہ سے ہٹائے جانے والے لیڈروں کو پارٹی میں عہدے دیے جا سکتے ہیں اور کچھ تنظیمی لیڈروں کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ اترپردیش اور اتراکھنڈ میں اگلے چند ماہ میں اسمبلی الیکشن کے پیش نظر ان ریاستوں سے کابینہ میں کچھ چہرے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر رہنے والے سروانند سونووال کو آسام کا وزیر اعلی مقرر کرنے کے بعد آسام کی نمائندگی برقر رکھنے کے لیے آسام کو بھی کابینہ میں نمائندگی دئے جانے کی امید ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi cabinet reshuffle on tuesday more faces from up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply