روڈ سیفٹی ترمیمی بل کومودی کابینہ کی منظوری

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اگلے پانچ سال میں سڑک حادثات کی شرح میں پچاس فیصد تک کمی کرنے کے اپنے عزم کے تحت پارلیمنٹ میں موٹر گاڑی (ترمیمی) بل 2016 پیش کرنے کو منظوری دیدی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس بل کا مقصد ملک میں ہر سال ہونے والے پانچ لاکھ سڑک حادثات میں کمی لانا ہے۔سڑک حادثات میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔
سڑکوں پر حفاظت کے لیے راجستھان کے روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر یونس خان کی صدارت میں ملک کی 18 ریاستوں کے ٹرانسپورٹ وزراکا ایک وزارتی گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔ اس گروپ کی تین میٹنگیں ہوئی ہیں اور اس نے تین عبوری رپورٹ اس سلسلے میں حکومت کو سونپی ہے۔
اس بل میں سڑک حادثے میں ہونے والی موت پر دس لاکھ روپے تک کے معاوضے کی تجویز ہے۔ اس بل میں 28 نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بل کا مقصد سڑک ٹرانسپورٹ کے منظر نامے میں تبدیلی لانا ہے تاکہ سڑک حادثات میں بڑے پیمانے پر کمی لائی جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi cabinet okays road safety bill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply