مودی کابینہ نے ہند کمبوڈیا سرمایہ کاری معاہدہ کی توثیق کر دی

نئی دہلی:مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ کو منظور کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ توثیق کی گئی۔ اس معاہدے میں دونوں ممالک میں سرمایہ کاری بڑھانے میں زور دیا جائے گا۔
دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے سرمایہ کاری اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے بہتر ماحول بنانے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ دسمبر 2015 میں کابینہ کی طرف سے منظور ’ہندوستانی دو طرفہ مثالی سرمایہ کاری معاہدہ‘کے مطابق یہ پہلا معاہدہ ہو گا ہندوستان نے امریکہ سے ایک ارب ڈالر کی لاگت سے طویل فاصلے کے چار اور سمندری نگرانی طیارے پی -8 آئی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ہندوستان کے پاس پہلے سے ہی 8 پی -8 آئی طیارے ہیں۔ سیکورٹی معاملات کی کابینہ کی کمیٹی نے سمندر کی گہرائیوں میں آبدوزوں کو مار گرانے والے ان طیاروں کی خریداری کے لیے اس ماہ کے شروع میں منظوری دی تھی۔
ہندوستانی بحریہ نے پہلے اس طرح کے 8 طیارے 2.1 ارب ڈالر کی لاگت سے خریدے تھے۔ یہ معاہدہ 2009 میں ہوا تھا اور بحریہ کو یہ طیارے 2013 میں مل گئے تھے۔ ان طیاروں کا استعمال لمبی دوری کی گشت اور بچاؤ اور تلاش میں کیا جاتاہے اور گزشتہ ہفتے لاپتہ ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے طیارے اے این -32 کی تلاش کے لئے بھی اس کا استعمال کیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi cabinet approves bilateral investment treaty bit with cambodia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply