اتراکھنڈ بس حادثہ پر مودی، امیت شاہ اور جیٹلی کا اظہار افسوس ،ہلاکشدگان کی تعداد 48ہو گئی

نئی دہلی:اترا کھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں اتوار کی صبح ہوئے بس حادثہ میں 48افراد کی ہلاکت پر وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی امیت شاہ اور وزیر بے قلمدان ارون جیٹلی نے گہرے افسوس و صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔

ان رہنماؤں نے مقامی بی جے پی کارکنوں کو ہدایت کی کہ بچاؤ کے کام میں تندہی سے لگ جائیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سانحہ پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ میں اتنی کثیر تعداد میںہلاکتوں کی خبر سن کر انہیں سخت صدمہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

امیت شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد رو بصحت ہوجانے کے لیے دست بہ دعا ہیں۔

واضح ہو کہ اتوار کی صبح8بج کر40منٹ پر یہ حاثہ اس وقت ہوا جببھون سے رام نگر جارہی مسافر بس پوڑی۔دھوما کوٹ نینی ڈانڈا بلاک میں پیپلی ،بھوان موٹر روڈ پر گووین پل کے قریب 200فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔ اس حادثہ میں11افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رشی کیش ایمس روانہ کر دیا گیا۔

اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے ٹوئیٹ کر کے لکھا کہ ہلاک شدگان کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ اس حادثہ پر انہیں بہت دکھ ہوا ہے اور انہوں نے حادثہ کے حوالے سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو فوری طور پر مطلع کر دیا اور انہوں نے ہر ممکن مدد بہم پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi and amit shah condole deaths in uttarakhand bus accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply