کنیڈیائی مصنف طارق فتح نے ہجومی تشدد کی شدید مذمت کی

نئی دہلی: پاکستان نژاد کنیڈیائی مصنف طارق فتح نے ماب لنچنگ کی شدت سے مذمت کی اور کہا کہ ہجومی تشدد کو کسی طور درست اور حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے اسے کھلی غنڈہ گردی بتایا۔

انڈیا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طارق نے ہندوستان میں سیکولرزم کو سراہا اور کہا کہ دنیا میں ایک ہی ملک ہے جہاں مسلمان ووٹ دے سکتے ہیں اور وہ ہندوستان ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دنیا کی پہلی مسجد ہندوستان کے صوبے کیرل کے شہر کوچین میں تعمیر ہوئی ۔جس کے لئے ایک ہندو راجہ نے زمین دی تھی۔

لیکن وہ جوش میں یہ بھول گئے کہ اسلام کی سب سے پہلی مسجد ”مسجد قبا “ تھی۔ جو 620 عیسوی میں مدینہ میں تعمیر ہوئی تھی۔جبکہ ہندوستان میں پہلی مسجد چیرامن جامع مسجد ہے۔ جو کیرل کے تھریسور ضلع کے کوڈن گیلور تعلقہ میں 629ءمیں تعمیر ہوئی تھی۔ہاں اسے مسجد قبا کے بعد تعمیر ہونے والی دنیا کی پہلی مسجد کہا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mob violence cannot be justified tarek fatah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply