راج ٹھاکرے کے حکم کی تعمیل میں ایم این ایس کارکنوں نے ایک آٹو رکشہ جلا ڈالا

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس)کے کارکنوں نے اپنے سربراہ راج ٹھاکرے کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شہرکے مشہور علاقہ اندھیری میں جمعرات کو رات کے اندھیرے میں ایک آٹو رکشہ کو نذر آتش کر دیا۔
یہ ہولناک واردات اندھیری آر ٹی او سے متصل ایک مقام پر ہوئی ہے۔ یم این ایس کے غنڈوں نے سڑک سے گذر رہے ایک آٹو کو روکا اور ڈرائیور کو زبردست آٹو سے باہر دھکیل کر آٹو کا آگ لگادی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ نامعلوم شر پسند ایم این ایس کے جھنڈے گلے میں اسکارف کی طرح لپیٹے آٹو کو آگ لگاتے ہوئے جے مہاراشٹر اور راج ٹھاکرے زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
راج ٹھاکرے کے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو دیے گئے اس حکم کے، کہ نئے نمبر پلیٹ کے ہر اس اسکوٹر کو جو غیر مراٹھا لوگوں کا ہو آگ لگا دی جائے، ایک روز بعد ہوئی ہے۔ یہ تخریب کار پولس کے پہنچنے سے پہلے ہی جائے واردات سے رفو چکر ہو گئے۔اس سے قبل ممبئی کے کندی ولی میں ایم این ایس کے کارکنوں نے بی جے پی ممبر اسمبلی یوگیش ساگر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ۔ اور ان کا پتلہ جلایا۔ ایم این ایس کارکنوں کا الزام ہے کہ انہوں نے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے اس بیان پر جس میں انہوں نے آٹوجلانے کہا تھا غلط تبصرہ کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mns workers burn auto rickshaw in mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply