نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی

ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) نے ہندوستان میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ48گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ جائیں ورنہ بصورت دیگر انہیں بزور طاقت نکال باہر کیا جائے گا۔
یو این آئی سے بات کرتے ہوئے ایم این ایس چترپات سینا کے صدر ایمی کھوپکار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اڑی میں دہشت گردانہ حملہ کرکے 18 فوجیوں کو شہید کرنے کے بعد پاکستانی باشندے اس کی خوشی منارہے ہیں اس لئے ہم خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے ہیں۔ ہم نے انہیں ملک چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
بصورت دیگر مہاراشٹر نو نرمان سینا انہیں ملک سے بھگانے کے لئے ملگ گیر سطح پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ممبئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹیوں شیو سینا اور ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے مشہور غزل گلوکار غلام علی ممبئی میں اپنا پروگرام منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mns leader threatens pakistani actors in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply