بہار کے وزیر اکسائز و شراب بندی عبدالجلیل مستان کے خلاف ایف آئی آر درج

پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بہار کے شراب بندی کے وزیر عبدالجلیل مستان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی نتن نوین نے یہاں کوتوالی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ مسٹر نوین نے آج کوتوالی تھانہ میں وزیر عبدالجلیل مستان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مستان نے سازش کے تحت فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کے لئے 22 فروری کو پورنیا ضلع کے امور میں جلسہ عام منعقد کیا۔ اس جلسہ میں مسٹر مستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے نازیبازبان استعمال کی۔ اتنا ہی نہیں وزیر کی موجودگی میں کانگریس کے کارکنوں نے وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ گستاخی کی۔
ممبر اسمبلی کی درخواست کی بنیاد پر کوتوالی تھانہ نے زیرو ایف آئی آر درج کر لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پورنیہ ضلع کے امور تھانہ علاقے سے متعلق ہے لہذا اس معاملہ کو وہیں منتقل کر دیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mla levels sedition charge against bihar cong minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply