مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایم ایل اے کے عم زاد کا قتل

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی نریندر سنگھ کشواہا کے چچا زاد بھائی لال جی سنگھ کوآج صبح نامعلوم افراد نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق بھنڈ کے بائی پاس روڈ پر رہنے والے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل تحصیلدار سنگھ کے بیٹے50سالہ لال جی سنگھ کشواہا روزانہ صبح چہل قدمی کرنے جاتے تھے۔ آج بھی وہ صبح 5 بجے گھر سے نکلے تھے۔
تقریباً ساڑھے پانچ بجے بلاک کالونی کے سامنے نامعلوم افراد نے انہیں گولی مار دی۔ لال جی کو دو گولیاں لگیں جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ سٹی کوتوالی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mla cousin brother murder in bhind city in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply