ایم جے اکبر نے می ٹو الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی: یکے بعد دیگرے جنسی ہراسانی کے کئی الزامات کی روشنی میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے بدھ کی سہ پہر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

می ٹو مہم ایڈیٹر سے سیاستداں بننے والے ایم جے کے اطراف گھیرا تنگ کرتی جارہی ہے اور ایشین ایج میں کام کرنے والی19خواتین صحٓفی اپنی ساتھی صحافی پریہ رمانی کی، جنہوں نے ایم جے پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے، حمایت میں گئیں۔

دریں اثنادہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت نے ایم جے اکبر کی جانب سے رمانی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ کی سماعت 18اکتوبر تک موخر کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mj akbar resigns as minister after sexual harassment charges in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply