ایم جے اکبر نے پریہ رمانی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت خارجہ ایم جے اکبر نے اپنے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی پریہ رمانی کے خلاف دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں فوجداری ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔

پیر کے روز ہی یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ایم جے کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا ۔اور ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے یکے بعد دیگرے کئی الزامات کی روشنی مین ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

پولس نے مظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریسیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ سشما سوراج کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں ایم جے نے شرکت کی ۔واضح ہوکہ ایم جے اتوار کے روز ایکواٹورئیلگنی سے کل ہی واپس آئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mj akbar files defamation case against priya ramani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment