انل دوے کے انتقال سے سماجی و سیاسی سطح پر زبردست نقصان ہوا ہے:ایم جے اکبر

نئی دہلی: خارجہ امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت انل مادھو دوے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلودگی سے پاک دنیا دیکھنے والوں کے لیے مشعل راہ تھے۔ مسٹر اکبر نے یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مسٹر دوے کے اچانک انتقال سے وہ صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر دوے ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں انتہائی حساس تھے اور اس میدان سے انہیں انتہائی لگاؤ تھا۔ جنتا دل (یو) کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ شرد یادو نے جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت انل مادھو دوے کے اچانک انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر یادو نے آج یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں رہنے کے باوجود مسٹر دوے متوازن مقرر تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے وہ صدمے میں ہیں۔
مسٹر یادو نے کہا ہے کہ ان کا مسٹر دوے سے اس وقت سے تعلق ہے جب وہ اندور سے الیکشن لڑتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں نمامی گنگے کے نام پر گنگا کو ہی تباہ کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے مسٹردوے سے ملاقات کے لئے وقت بھی مانگا تھا۔ کیمیکل اور کھاد اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے جنگلات و ماحولیات کے وزیر انل مادھو دوے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر کمار نے آج اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کے دوست اور ساتھی انیل مادھو دوے کے انتقال سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر دوے بالخصوص ماحولیات کے سلسلے میں انتہائی حساس تھے۔ ان کے طریقہ کار سے لوگوں کو ہمیشہ ترغیب ملے گی۔ پرنب مکھرجی نے دوے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور وخوراک اور سپلائی کے وزیر رام ولاس پاسوان نے جنگلات و ماحولیات کے وزیر انل مادھو دوے کے اچانک انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر پاسوان نے یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مسٹر دوے کے اچانک ہوئے انتقال سے وہ سکتے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر دوے بے حد نرم گفتار اور شائستہ مزاج شخصیت کے مالک تھے اور سماج کے دلت استحصال اور کمزور طبقے کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کےلئے کام کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر دوے صرف غریبوں کے تئیں وقف تھے بلکہ وہ ماحولیات کے تحفظ کےسلسلے میں بھی کافی سرگرم تھے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) انل مادھو دوے کے بے وقت انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر کمار نے آج یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر دوے ایک نامور سیاستدان، راجیہ سبھا کے رکن اور سماجی کارکن تھے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف سماجی بلکہ سیاست کے میدان کوبھی ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ وزیر اعلی نے آنجہانی کی روح کے سکون اور ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کرنے کی طاقت دینے کے لئے خدا سے دعا کی ہے۔

Title: mj akbar condoles environment minister daves death | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply