ایم جے اکبر وزیر مملکت خارجہ مقرر کیے گئے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے چہروں میں سے ایک بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان اور مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ایم جے اکبر کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر اکبر ملک بھر میں ایک سرکردہ صحافی کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ وہ مودی کابینہ میں تیسرے مسلم وزیر ہیں۔صحافت سے سیاست میں آئے مدھیہ پردیش سے گزشتہ ہی مہینے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ بنے مسٹر اکبر اس کے پہلے گزشتہ سال جولائی میں جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
سال 1989 سے 1991 میں بہار کے کشن گنج سے کانگریس لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے والے مسٹر اکبر نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے چند ماہ قبل ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ تھاما تھا۔
وہ سال 1991 سے 1993 کے درمیان فروغ انسانی وسائل کی وزارت میں مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ 1951میں مغربی بنگال میں ضلع ہگلی کے چاپدانی تیلنی پاڑہ میں تولد ہونے والے مسٹر اکبر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل صحافی کے طور پر ملک کے کئی بڑے اشاعتی گھرانوں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ وہ ایک معروف کالم نگار اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mj akbar appointed mos external affairs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply