میزورم اسمبلی کے اسپیکر کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل

آئزول:میزورم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر ہیپ ہئی نے عنقریب ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج میں دوشنبہ کو اسپیکر کے عہدے اور ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی بھی چھوڑدی ۔

ہیپ ہئی نے اپنے استعفیٰ نامہ میں عہدہ و پارٹی چھوڑنے کاکوئی سبب تو نہیں بتایا لیکن استعفیٰ دیتے ہی انہوں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )میں شمولیت اختیار کر لی۔

سیاہا کے ایک ممتاز کانگریس لیڈر ہیپ ہئی 2013میں پلاک اسمبلی حلقہ سے ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔وہ سات بار کانگریس کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ ڈپٹی اسپیکر آر لالرینومہ کو دے دیا جنہوں نے اسے فوری طور پر منظور کر لیا۔ستمبر کے بعد سے اب تک40رکنی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے یہ پانچویں کانگریسی ممبر اسمبلی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mizoram speaker hiphei resigns from congress joins bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment