جے این یو کے لاپتہ طالبعلم نجیب کی والد ہ کی وزیر داخلہ سے ملاقات

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لاپتہ طالب عم نجیب احمد کی غم سے نڈھال والدہ اور بہن نے آج یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے اس کا سراغلگانے کی درخواست کی۔
نجیب احمد15کتوبر کو اے بی وی پی کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کے بعد سے ہی لاپتہ ہے اور تلاش بسیار کے باوجود پولس ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ دہلی پولیس نے ان کا پتہ لگانے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بنائی ہے۔ مسٹر سنگھ نے نجیب کی والدہ کو یقین دلایا کہ پولیس ان کے بیٹے کا پتہ لگانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد نجیب کی بہن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نجیب ایک آئیڈیل طالب علم ہے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ دہلی پولیس کو صحیح سمت میں معاملے کی انکوائری کرنی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Missing student najeeb ahmeds mother and sister meet president mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply