وزیر داخلہ نے دہلی پولس کولاپتہ طالب علم کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی تلاش کے لئے دہلی پولیس کو خصوصی ٹیم تشکیل دینے کو کہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج ٹوئٹ کیا ”میں نے دہلی پولیس کے کمشنر آلوک ورما سے اس سلسلے میں بات کی ہے۔ اور انہیں اس کے لئے خصوصی ٹیم قائم کرنے کو کہا ہے۔“ جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے بھی طالب علموں سے اپنا احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ انتظامیہ اس کی تلاش کے لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔
انہوں نے مسٹر احمد کو بے خوف ہو کر جے این یو لوٹ کر اپنی پڑھائی جاری رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ جے این یو کے ماہی مانڈوی ہوسٹل میں گزشتہ دنوں بی جے پی کی طلبہ یونٹ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے اراکین کے ساتھ مارپیٹ ہونے کے بعد سے طالب احمد لاپتہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Missing jnu student rajnath instructs police to constitute spl team in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply