بغیر ثبوت کے جب تک عراق میں لاپتہ 39 ہندوستانیوں کو مردہ قرار نہیں دیا جاسکتا :سشما

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ کو آج یقین دلایا کہ عراق میں تین سال پہلے لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی موت ہونے کے بارے میں جب تک کوئی ثبوت نہیں ملتا اس وقت تک ان کی فائل بند نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان کی تلاش بند ہوگی۔ محترمہ سوراج نے لوک سبھا میں ان پر اس معاملے میں ملک کو گمراہ کرنے کے الزامات لگنے پر جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ عراق میں 39 لاپتہ ہندستانی زندہ ہیں یا مارے گئے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عراق کی حکومت سے ثبوتوں کے ساتھ اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے اور جیسے ہی مستند رپورٹ ملیں گی تو ان سے فوری طور پر ملک کو باخبر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی کے مارے جانے کے بارے میں پختہ ثبوت نہ مل جائے تب تک اسے مردہ اعلان کرنا نہایت غلط ہے اور وہ یہ ’پاپ‘ کبھی نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 12 بار ان لاپتہ ہندستانیوں کے کنبوں سے ملاقات کر چکی ہیں اور ان سے بات چیت میں ہر بار یہی دہرایا گیا ہے، “میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، یہ اطلاعات دوسرے ذرائع سے ملی ہیں اور میرا ان سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Missing indians in iraq would be a sin to declare someone dead without evidence says sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply