وزیر دفاع نے رافیل سودے کے دستاویزات عام کر کے راہل گاندھی کو چیلنج کیا

نئی دہلی:وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے رافیل سودے میں وزیر اعظم نریندرمودی کو بچانے کے لیے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کا الزام لگانے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کو کرارا جواب دیتے ہوئے ایچ اے ایل سے کے ساتھ ہوئے سودے کے دستاویزات عام کر دیے۔ راہل نے الزام لگایا تھا کہ ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو ایک لاکھ کروڑ روپے کی خریداری کا آرڈر دینے پر جھوٹ بولا گیا جبکہ ایچ اے ایل کا کہنا ہے کہ اسے ایک پیسہ نہیں ملا۔ وزیر دفاع کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئیٹ کیا گیا جس میں اس کی تفصیل دی گئی ہے کہ ایچ اے ایل سے کب اور کتنی رقم کا سودا کیا گیا۔ٹوئیٹ کے بتوسط سے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ 2014-18کے دوران ایچ اے ایل نے 26570.8کروڑ روپے کے سودے کیے ہیں ۔جبکہ 73.000کروڑ روپے سودے پائپ لائن میں ہیں۔ان دستاویزات کو عام کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کانگریس صدر کو ان کا دعویٰ یاد دلاتے ہوئے چیلنج کیا کہ کیا اب وہ پارلیمنٹ کے توسط سے عوام سے معافی مانگیں گے اور استعفیٰ دیںگے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Misleading nation nirmala sitharaman responds to rahul gandhis resignation demand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment