پنجاب کے ہوشیار پور میں کار کی درخت سے بھیانک ٹکر4ہلاک

چنڈی گڑھ: پنجاب کے ہوشیارپور میں ایک بھیانک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔بتایا جاتا ہے اتوار کو رات دیر گئے کہ ایک دوسرے سے پہلے گھرپہنچنے کی ریس میں یہ حادثہ ہوا۔ دونوں کاروں میں سے ایک کار کا ڈرائیور رفتار بڑھاتے ہوئے اسٹیرنگ وہیل پر قابو نہ رکھ سکا اور کار لہراتے ہوئے سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے تین ٹکڑے ہو گئے۔اور کار میں سوار پانچ میں سے چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ہلاک شدگان میں ایک جوڑا بھی ہے۔ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔
سبھی ہلاک شدگان باہم رشتہ دار ہیں۔ان کی شناخت 52سالہ کمل کشور، 32سالہ گورو بگا۔ 28سالہ امیت کمار عرف سونو اور26سالہ پوجا کے طور پر کی گئی ہے۔شدید زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 45سالہ مونیکا سہدیو کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے لدھیانہ کے ڈی ایم سی اسپتال میںداخل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mishap claims 4 lives in hoshiarpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply