اقلیتوں کا بجٹ بڑھا کر 4195کروڑ کر دینا مودی حکومت کا قابل تحسین ا قدام :نقوی

نئی دہلی:مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ عام بجٹ کے دوران اقلیتوں کی بہبود کی مختلف اسکیموں کے بجٹ میں 395کروڑ روپے کے اضافے کاخیرمقدم کیا ہے۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ کئی برس کے بعد اقلیتوں کے بجٹ میں اتنے بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا ہے۔
اس اضافے سے اقلیتوں کے لئے بہبودی اسکیموں کو مزید کارگرطریقے سے نافذ کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ کرنا مودی حکومت کا قابل تحسین ا قدام ہے، جس سے اقلیتوں کی تیز رفتار بہبودی اسکیموں کے نفاذ میں مزید آسانی ہوگی۔ خیال رہے کہ اقلیتوں کے لئے مختص بجٹ اب تک 3800کروڑ روپے تھا جو 395 کروڑ کے اضافے کے ساتھ اب 4195کروڑ روپے ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے 2012-13میں اقلیتوں کے لئے مختص بجٹ 3135کروڑ، 2013-14میں 3511کروڑ،2014-15میں 3411کروڑ، 2015-16 میں 3712کروڑ، 2016-17میں 3800کروڑ اور آج پیش کردہ بجٹ میں اقلیتوں کا یہ بجٹ 395کروڑ روپے کے اضافہ سے 4195.48 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Minority affairs allocation up by 9 6 percent in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply