سالے کی خاطر بھتیجی کو ہی کلہاڑی مار کر قتل کر دیا

بھوپال:مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے پاوئی تھانہ علاقے کے گرام ردولی میں چچا نے اپنی نابالغ بھتیجی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا۔ اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ امرت مینا کے مطابق گرام پاوئی کے رہنے والے رام گوپال اوجھا اور شیوسنتوش اوجھا دونوں سگے بھائی ہیں۔شیوسنتوش اوجھا کا 22سالہ برادر نسبتی رام گووند اپنے بہنوئی کے گھر آتا رہتا تھا اور کئی دن رکنے کے بعد واپس جاتا تھا۔
اس دوران رام گووند کو اپنے بہنوئی شیوسنتوش کی بھتیجی شوانی سے محبت ہوگئی۔ اسی لئے رام گووند کچھ زیادہ ہی اپنے جیجا کے گھر آنے لگا۔ بدھ کی شام رام گووند شوانی کو زبردستی اپنے بہنوئی کے گھر لے گیا۔ اسے زبردستی پکڑکر لے جاتے ہوئے شوانی کی چھوٹی بہن نے دیکھ لیا اور کھیت میں جوار کی فصل کاٹ رہے اپنے ماں باپ کو اطلاع دی۔جب شوانی کے والدین اور دیگر لواحقین اسے چھڑانے آئے تو رام گوپال اوجھا کا اپنے سگے بھائی شیوسنتوش اوجھا سے ہی جھگڑاہو گیا۔
تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ شیوسنتوش نے اپنے بھائی بھابھی پر ہی حملہ کر دیا۔ خاندان میں جھگڑا ہوتے دیکھ کسی طرح شوانی گھر سے باہر نکلی تو شیوسنتوش نے اپنے خاندان اور سالے کے ساتھ مل کر اسے ہی کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور مع اہل و عیال فرار ہو گیا۔حملے میں شوانی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کے والد رام گوپال اور ماںییشوتی زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Minor girl brutally murdered by uncle in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply