نریندر مودی کابینہ نے براک میزائل اور بموں کی خریداری کو منظوری دے دی

نئی دہلی: مرکزی وزارت دفاع نے تقریباً1714کروڑ روپے کی مالیت سے بحریہ کے لیے 131براک میزائل اور ہندوستانی فضائیہ کے لیے 240پی جی ایم میزائل کی خریداری کو اپنی حتمی منظوری دے دی۔
وزارت نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان تجاویز پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے مہر تصدیق ثبت کر دی تھی۔ 240کے اے بی 1500-پی جی ایم میزائل 1254کروڑ روپے میں روس کی روسو بورون ایکسپورٹ سے خریدے جائیںگے۔
دوسری تجویز خشکی سے فضا میں مار کرنے والے 131براک میزائل کی خریداری کے حوالے سے حتمی معاہدے سے متعلق تھی ۔یہ میزائل بحریہ کے تمام محاذی جنگی جہازوں پر نصب کیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ministry gives final nod for barak missiles bombs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply