ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی مکمل حمایت کرتا ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی گذشتہ شام نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ایک اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لئے افغانستان کے ساتھ موجود تعلقات بہت اہم ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے نیز ان کا ملک اپنے ہمسایہ افغانستان کو ایک پرامن، متحد، جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کی کوششوں میں وہاں کے عوام اور حکومت کی مکمل حمایت کرے گا اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں جو بھی عمل شروع کیا جائے گا وہ افغانستان کی قیادت میں ہوگا اور اس پر افغانستان کا ہی کنٹرول ہوگا۔واضح رہے کہ مسٹر ربانی انڈیا افغانستان اسٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے، جس کی وہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ مشترکہ طور پر صدارت کریں گے، آئے ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Minister of foreign affairs of afghanistan calls on prime minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply