وزیر مملکت خارجہ وی کے سنگھ جابو میں پھنسے600 ہندوستانیوں کو لانے جنوبی سوڈان روانہ

نئی دہلی: وزیر مملکت برائے امور خارجہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ جوبا میں پھنسے600 ہندوستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانےکے لئے شروع کی گئی مہم کے سربراہ کی حیثیت سے جنوبی سوڈان روانہ ہوگئے۔
جنرل سنگھ نے جوبا روانہ ہونے سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ” یہ روانگی کا وقت ہے۔ آپ سب کی نیک تمناؤں اور پیغامات کے لئے بہت بہت شکریہ۔ ہم ہر ہندوستانی کوبخیر و عافیت واپس لانے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے“۔
جنرل سنگھ ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کے لئے شروع کی گئی مہم ’سنکٹ موچن‘ کی قیادت کررہے ہیں۔ جنرل سنگھ کے ہمراہ وزارت خارجہ میں سکریٹری برائے اقتصادی امور امر سنہا اور دیگر سینئر حکام ہیں۔
وزارت خارجہ پہلے ہی جنوبی سوڈان کا سفر کرنے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔ کیونکہ اس کے دارالحکومت میں سابق باغیوں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔ جنوبی سوڈان میں تقریبا چھ سو ہندوستانی ہیں جن میں سے 450 جوبا میں اور 150 شہر کے باہر ہیں۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Minister gen v k singh left for south sudan to airlift 600 indian stuck in juba in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply