حکومت نے نکسلیوں سے قومی دھارے میں واپس آنے کی اپیل کی

گوہاٹی: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر رام داس اٹھاو¿لے نے عسکریت پسندوں اور نکسلیوںسے تشدد چھوڑ کر معاشرے کے مرکزی دھارے میں واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر اٹھاولے نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نکسلی، ماو¿نواز یا کسی دوسرے گروپ کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر مرکزی دھارے میں واپس آنا چاہئے۔ میری یہ ان سے دلی اپیل ہے. “انہوں نے چھتیس گڑھ کے سکما میں حالیہ نکسلی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا، “معاشرے کے تمام طبقات کی تعمیر نو سے متعلق نکسلیوں کے مطالبات درست ہیں اور ہم ان کی اس بات کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان کا راستہ مکمل طور پر غلط ہے۔” ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) کے قومی صدر مسٹر اٹھاولے نے کہا کہ نکسلیوں کی جانب سے ہلاک ہونے والوں میں سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقوں کے لوگ بھی شامل ہیں، جن کے لئے نکسلی اپنی مسلح جدوجہد کو چلانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “ہر کسی کو

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Minister appeals naxalites to join mainstream in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply