آسام اور گجرات کے کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

نئی دہلی : آسام کے ضلع دھبری اور گجرات کے ضلع کچھ میں آج رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آسام کے ڈھبری ضلع میں رات نو بج کر 27 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 25.9 ڈگری شمالی عرض بلد اور 90.1 ڈگری مشرقی طول بلد پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی فوری طورپر کوئی اطلاع نہیں ہے۔گجرات کے کچھ ضلع میں آج پچھلے پہرریختر پیمانے پر 3.0 شدت والے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے ایک کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ محکمہ نے بتایا کہ زلزلے صبح کی اولین ساعتوں میں چار بج کر 28 منٹ پر آیا. اس زلزلہ میں جان ومال کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mild tremors felt in parts of assam and gujrat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply