نوکری ڈھونڈنے بنگال سے کیرل آنے والا نوجوان اچانک کروڑ پتی بن گیا

کوزی کوڈ: مغربی بنگال کے ایک بے روزگار نوجوان کی اس وقت قسمت نے زور مارا جب نوکری کی تلاش میں کیرل پہنچنے کے تین روز بعد ہی وہ کروڑ پتی بن گیا۔ پولس نے بتایا کہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے لکشمی پور سے تعلق رکھنے والے مفیض الرحمٰن شیخ نے کیرل پہنچنے کے بعد روزگار تلاش کرنے کی دوران 4مارچ کوویلی ماڈا کونو میں ایک لاٹری والے سے کرونیا لاٹری کا 50روپے کا ٹکٹ خریدا۔
اس لاٹری کا ڈرا دوسرے روز ہی کھلنا تھا۔8مارچ کو شیخ ایک تھانہ پہنچا اور انہیں ساری روداد بتا کر تحفظ چاہا کہ کہیں اس کے گروپ کے دیگر لرکے جو نوکری کی تلاش میں پہلے ہی سے کیرل آئے ہوئے ہیں اس پر حملہ کر کے اس کا انعامی ٹکٹ نہ چھین لیں۔ پولس اسے ایک بینک لے گئی جہاں اس نے اپنا کھاتہ کھولا اور ٹکٹ وہاں جمع کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Migrant worker from bengal wins rs 1 crore kerala government lottery in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply