منموہن سنگھ پر مودی کے تبصرے کی پارلیمنٹ میں پھر گونج،صلح صفائی کے لیے جیٹلی کو ذمہ داری

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پر پاکستان کے حوالے سے کیے گئے تبصرے پر منگل کو بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھامیں حکمراں اور حزب اختلاف کے اراکین نے زبردست ہنگامہ کیا۔اس معاملہ پر جاری تعطل دور کرنے کے لیے ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کریںگے تاکہ اس معاملہ کا کوئی حل نکالا جا سکے۔
پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے کہ کانگریس اراکین خود کارروائی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسپیکر کی اجازت کے بغیر اپنی بات پیش کر رہے ہیں۔ وقفہ صفر کے دوران کانگریس اراکین اسپیکر کے قریب پہنچ کر اپنی بات رکھ رہے تھے۔تب اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ روز روز اس طرح سے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔

Title: mid uproar over pm modis pak hand remark arun jaitley says govt will invite oppn for discussion | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags:

Leave a Reply