مرکزی وزارت داخلہ نے گوری قتل معاملے میں حکومت کرناٹک سے رپورٹ طلب کرلی

نئی دہلی: کرناٹک کی سینئر صحافی گوری لنکیش کے بے رحمانہ قتل کے سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے حکومت کرناٹک سے اس معاملے میں رپورٹ مانگی ہے۔ محترمہ لنکیش کا کل ان کے گھر کے نزدیک نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسے سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے محترمہ لنکیش کے قتل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے۔ وہ جنوبی ہند میں ایک بے خوف اور شدت پسندوں کے خلاف آواز اٹھانے والی صحافی کے طورپر مشہور تھیں۔ وہ کنڑ زبان میں شآئع ہونے والے ہفتہ وار گوری لنکیش پتریکے کی مدیر تھیں۔ اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اہم سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کی انجمنوں نیز کئی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس قتل کی مذمت کی ہے۔ ان سب نے معاملے کی جلد انکوائری کرانے او رقصورواروں کو سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mha seeks report from karnataka govt on killing of journalist gauri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply