میوات میں ایک کمسن لڑکی نے اجتماعی عصمت دری کے بعد خودکشی کر لی

گوڑ گاوں(ہریانہ): میوات کے کھور بسیس گاو¿ں میں ایک17سالہ لڑکی نے ،جس کی 8افراد نے اجتماعی عصمت دری کی تھی ،خود کشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ کے والدین کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کرنے گئے تھے اور لڑکی گھر میں تنہا تھی کہ 8افراد دو موٹرسائیکلوں اور ایک کار میں آئے اور لڑکی کو اغوا کر لیا۔وہ اس لڑکی کو موہن روڈ لے گئے اور وہاں لے جا کراس سے اجتماعی جنسی زیادتی کی اور اسے عالم بیہوشی میں مرنے کے لیے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اتفاق سے اس بچی کے والد کا اس سڑک سے گذر ہوا توان کی نظر اس بیہوش لڑکی پر پڑی ۔وہ اسے پہچان گئے اور کسی طرح گھر لا کر اس کے والدین کو مطلع کیا لیکن جب تک وہ گھر پہنچ پاتے اس لڑکی نے پھندا لگا کرخود کشی کر لی۔پولس کو مطلع کیا گیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد8لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ملزموںکی شناخت اکرام، اکرم، ناصر،ارشاد، قمرل ،مبارک، جمشید اور وسیم کے طور پر کی گئی ہے۔یہ آٹھوں اسی علاقہ یا قریبی گاوو¿ں کے رہائشی ہیں اور فرار ہیں۔ پولس نے ان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mewat teen kills self after being abducted gang raped by 8 men in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply