شملہ اور قرب وجوار میں برفباری سے پورا علاقہ سفید چادر سے ڈھک گیا

شملہ: ہماچل پردیش میں شملہ اور س کے قرب و جوار کے تفریحی مقامات کفری، نارکنڈہ اور چائل میں آج صبح جب لوگ سوکر اٹھے تو سخت سردی کے ساتھ ساتھ انہیںہر طرف برف کی سفید چادر دکھائی دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالخلافہ میں کل رات سات سے آٹھ سینٹی میٹر برف پڑی ہے۔ آس پاس کی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر برف کی چھتریاں جیسی نظر آرہی تھیں۔ شملہ میں تاریخی رج۔ مال روڈ اور گھروں کی چھتیں سفید ہوگئی ہیں۔
ایسی اطلاعات ہیں کہ کفری۔ نارکنڈہ۔ فاگو مشوبرہ اور چہل میں ایک بار اور برف پڑی ہے جس سے نارکنڈہ اور کفری کے درمیان ہندستان۔ تبت شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوری طور سے متاثر ہوگئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mercury drops in himachal after fresh snowfall in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply