ملک چلانے کے لیے مودی کا اصول ”میرا بھاشن ہی میرا پرشاسن ہے“ کے عین مطابق : کانگریس

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا ہے کہ مودی حکومت تمام پیمانوں پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور وہ ”میرا بھاشن ہی میرا پرشاسن ہے“ کے اصول پر کام کر رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواڑی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ کسی بھی حکومت کی کامیابی اس کی سماجی ہم آہنگی ، داخلی سلامتی، اقتصادی بندوبست اور سفارت کاری جیسے کچھ شعبوں میں اختیار کیے گئے پیمانوں پر مبنی ہوتی ہے لیکن مودی حکومت ان سبھی پیمانوں پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
مودی حکومت میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورت حال ہے اور یہاں وزیر عظم نریندر مودی کی تقریروں کو ہی پرشاسن مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور بے روزگاری اور مہنگائی کو موضوع بناکر مودی حکومت نے پچھلے عام انتخابات میں لوگوں کو گمراہ کیا اور اکثریت حاصل کرلی لیکن اس کے چالیس ماہ کی حکمرانی میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی کو حکومت چلانا نہیں آتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کے اب تک دور اقتدار میں سماجی ماحول خراب ہوا ہے اور داخلی سلامتی کی سطح پر وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mera bhashan hi mera prashasan hai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply