نربھیا گینگ ریپ میں عدالت کا فیصلہ خواتین کی سلامتی کے لئے بڑا قدم:مینکا گاندھی

نئی دہلی:خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر مینکا گاندھی نے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خواتین کی سلامتی کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے میری خواہش ہے کہ جلد سے جلد اسے نافذ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت کے بعد آج چاروں قصورواروں کو پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ خواتین کی سلامتی کی سمت میں بڑا قدم ہے اور ا س سے سماج میں اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کا فیصلہ ہونے میںپانچ سال لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ یوں تو اس طرح کے معاملات میں کافی وقت لگتا ہے تاہم وزارت قانون اور ججوں کو اس سلسلے میں غور کرنا چاہئے کہ اس وقت کو کم کیسے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں تاخیر ایک طرح سے انصاف نہ ملنا ہے۔

Title: menka gandhi welcomes the verdict of supreme court in the nirbhaya case | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply