محبوبہ مفتی نے پیلٹ گن سے بینائی سے محروم ہونے والی بچی کی صفدر جنگ ہسپتال جاکر عیادت کی

نئی دہلی:جموں و کشمیرکی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے صفدر جنگ ہسپتال کے آئی سینٹر جاکر وہاں پیلٹ سے زخمی ہوئی زیر علاج کشمیری لڑکی اِنشا کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں ڈاکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں انشا کی آنکھوں کی روشنی واپس لانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی استدعا کی۔
انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا ” اگر انشا کی روشنی واپس لانے کے لئے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت بھی پڑے تو ریاستی سرکار اس سلسلے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی“۔ محبوبہ مفتی نے انشا کے والدین کو یقین دلایا کہ انشا کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اگرچہ اس کو بیرون ملک بھی لے جایا جانا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے وادی میں جاری نامساعد حالات کے دوران شدید زخمی ہوئے پولیس اہلکار کی بھی عیادت کی جو کہ ایمس میں زیر علاج ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehbooba visits pellet blinded insha in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment