محبوب قیصر حج کمیٹی آف انڈیا کے چیرمین منتخب

نئی دہلی: مرکز میں بر سر اقتدار این ڈی اے کے رکن پارلیمنٹ چودھری محبو ب علی قیصر کو حج کمیٹی آف انڈیا کاچیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد اور مسٹر شیخ جناح وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ہیں۔
مسٹر قیصر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعہ عمل میں آیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیاکی متعلقہ میٹنگ میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخاب کےلئے ملک بھر سے تمام ممبران دہلی آگئے تھے۔
چودھری محبوب علی قیصر2010تا 2013بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر تھے لیکن 2014کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر آخری لمحات میں لوک جن شکتی میں شامل ہو گئے تھے اور اس کے ٹکٹ پر کھگڑیا حلقہ سے جیت کر پارلیمنٹ پہنچے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mehboob qaiser elected new chairman of central haj committee of india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply