ہجوم نے بنگلہ دیشی کو چور سمجھ کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

شیلانگ:میگھالیہ میں منگل کی رات غیر قانونی طور پر ہندوستانی علاقہ میںگھسنے کے بعد مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بری طرح زدو کوب کیے جانے والے ایک بنگلہ دیشی شہری کی اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ بنگلہ دیشی شہری مغربی گارو پہاڑی علاقے کے ڈالو گاؤں میں منگل کو نصف شب میں داخل ہوا تھا اورجب مقامی لوگوں نے جب اس سے پوچھ تاچھ کی تو نہ تو وہ کوئی جواب دے سکا اور نہ ہی اپنی شناخت کے بارے میں کوئی ثبوت دکھا سکا۔
اس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی اور داپرے گاؤں کے نزدیک اسے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسے ڈالو کے پرائیمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔اس کی حالت غیر دیکھتے ہوئے اسے کل ترا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کل دوپہر کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meghalaya bangladeshi man beaten to death by mob in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply