میڈیکل رپورٹ میںکنہیا کمارکے جسم پر کئی جگہ چوٹیں بتائی گئیں

میڈیکل رپورٹ میںکنہیا کمارکے جسم پر کئی جگہ چوٹیں بتائی گئیں
نئی دہلی:بغاوت کے الزام میں گرفتار جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے طبی معائنہ کی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے اوائل ہفتہ میں پٹیالہ ہاو¿س عدالت میں پیشی کے وقت وکیلوں کے حملے میں اس کے جسم پر جابجا چوٹیں آئی ہیں۔جمعہ کو جاری کی گئی اس رپورٹ نے دہلی پولس کے اس دعوے کی ،جس پر وہ ابھی تک قائم ہے، تردید کر دی کہ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین لیڈر پر حملہ نہیں کیاگیا۔رام منوہر لوہیا اسپتال سے جاری میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمار کی ناک اور بازوو¿ں پر چوٹیں ہیں۔اس کے دائیں انگوٹھے میں ابھی بھی درد ہے اور جسم پر کئی جگہ چوٹوں کے نشان ہیں۔