وزارت داخلہ نے اترپردیش حکومت سے سہارنپور میںتشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کر لی

نئی دہلی:مرکزی وزارت داخلہ نے اتر پردیش کے سہارنپور میں تشدد کے واقعات پر جس میں دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں، ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے ریاست کی یوگی حکومت سے ان واقعات کی تفصیلات مانگی ہے اور امن قائم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے معلومات دینے کو بھی کہا ہے۔
اپریل سے شروع ہونے والے تشدد کے واقعات میں اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا جبکہ کمشنر اور پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا تبادلہ کرکے ریاست کے باہر بھیج دیا۔ افواہ پھیلنے سے روکنے کے لئے وہاں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mea seeks report from up govt on saharanpur clashes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply