ہندوستان کا ایٹمی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں: خارجہ ترجمان

نئی دہلی:ہندوستان نے واضح طور پر یہ کہا ہے کہ اس کا اپنی جوہری پالیسی میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہ بات وزیر دفاع منوہر پاریکر کے اس بیان کے تناظر میں ، جس میں مسٹر پاریکر نے ’نو فرسٹ یوز‘ کی پالیسی کی بجائے اسٹریٹیجک طور پر غیرواضح پالیسی رکھنے کی حمایت کی تھی،استفسار کیے جانے پر کہی۔
مسٹر سوروپ نے کہا کہجیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ ہندوستان کم از کم ایٹمی مزاحمت اور جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے کا پابند عہدہے۔ اس پالیسی میں کوئی تبدیلی کی تجویز نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mea says no plan to change nuke policy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply