میں نے اور میری بہن پرینکا نے والدکے قاتلوں کو معاف کر دیاہے: راہل گاندھی

سنگا پور: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے اپنے والد آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔
انہوں نے یہاں آئی ایم آئی کے سابق طلبا سے ملاقات کے ایک پروگرام میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے چ کہا کہ ہم کئی سالوں تک بہت پریشان اور صدمہ میںرہے ۔
ہمیں غصہ بھی بہت تھا۔لیکن پھر ہم نے کسی نہ کسی طرح خود پر قابو پایا اور پھر قاتلوں کو پوری طرح سے معاف کر دیا۔ راہل نے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل کے حوالے سے کہا کہ ہمارے کنبہ کو معلوم تھا کہ یہ قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
کیونکہ جب کوئی سخت موقف یا رویہ اختیار کیا جاتا ہے تو بہت سے مخالف طاقتیں بدنیتی کے ساتھ سامنے کھڑی ہو جاتی ہیں۔اور جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Me my sister have completely forgiven fathers killers rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply