بی جے پی عام آدمی پارٹی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر رہی :امیت شاہ

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے دہلی کے تینوں شہر کارپوریشنز (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کی شکست کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی منفی سیاست کا نتیجہ بتایا ہے۔ مسٹر شاہ نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے ہی مسٹر کیجریوال کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے کل آئے انتخابات کے نتائج میں بی جے پی ہیٹ ٹرک لگانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ آپ کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو شکست تسلیم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا “میں کیجریوال کی بات یاد دلانا چاہتاہوں۔ وہ کہتے تھے’رائٹ ٹو ریکال‘ہونا چاہیے، دہلی کے عوام نے’رائٹ ٹو ریکال‘ کا پیغام دیا ہے، اب کیجریوال کو اس پر غورکرنا ہے۔ای وی ایم میں خرابی کے مسٹر کیجریوال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے یاد دلایا کہ 2015 میں ‘’آپ‘ کی جیت پر انہوں نے خود مبارک باد پیش کی تھی اور اب انہیں بھی شکست تسلیم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ تھی تو پنجاب میں کانگریس کس طرح جیت گئی۔ مسٹر کیجریوال ای وی ایم کی گردان اور منفی سیاست کرتے ہیں۔ مسٹر شاہ نے دعویٰ کیا کہ آپ پارٹی اندرونی خلفشارکا شکار ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسٹر کیجریوال کی پارٹی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر رہی ۔ مسٹر شاہ نے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت کے لئے ریاستی صدر منوج تیواری کی تعریف کی لیکن وہ یہ سوال ٹال گئے کہ کیا اگلے اسمبلی انتخابات میں مسٹر تیواری پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mcd results delhi people rejected negative politics says amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply