دہلی والوں نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دیَ :منوج تیواڑی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات میں پارٹی کو ملنے والی زبردست کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں، پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی حکمت عملی اور کارکنوں کی محنت کا ثمرہ قرار دیا ہے۔ مسٹر تیواری نے میونسپل انتخابات کے نتائج پر رائے پوچھے جانے پر کہا کہ دہلی کے تین شہر کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کو جو زبردست جیت حاصل ہوئی ہے وہ دراصل مسٹر مودی کی پالیسیوں، مسٹر شاہ کی حکمت عملی اور کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی کو سٹی کارپوریشنوں میں 138 سیٹیں ملی تھیں لیکن اس الیکشن میں وہ اس تعداد سے کہیں آگے نکل گئی جو اس امر کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم کی تمام پالیسیوں کی عوام نے صدق دلی سے پذیرائی کی ہے۔ اور وہ مودی جی کی قیادت میںہی ملک اور ہر ریاست کو ترقی کرتا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور اترا کھنڈمیں شاندار کامیابی کے بعد دہلی میں یہ شاندار کامیابی بھی یقیناًپورووانچل کے لوگوں کی زبردست حمایت سے حاصل ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ تمام طبقات کے لوگوں نے بی جے پی کو اپنی حمایت دی ہے اور اسے ووٹ میں بھی تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن انتخابات میں منوج کا کوئی جادو نہیں تھا بلکہ یہ مودی جادو ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mcd elections 2017 credit for bjps win goes to pm modi says manoj tiwari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply