دہلی میں بھی جیت وزیر اعظم مودی کی قیادت پر اظہار اعتماد ہے: امیت شاہ

کولکاتا:بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے دہلی کے تینوں میونسیپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں پارٹی کو ملی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی حکومت کے تین سال کے کام کاج پر عوام کی مہر ہے۔ مسٹر شاہ نے کولکاتا میں ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اتر پردیش، اتراکھنڈ اور گوا کے بعد دہلی والوں نے پارٹی کے وجے رتھ کو کامیابی کی راہ سے بھٹکنے نہیں دیا اور اسے مزید آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے تین سال کے دوران اپنے کام کاج سے لوگوں کو جو پیغام دیا ہے اس کی اس الیکشن میں تصدیق بھی ہوئی ہے۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ عوام منفی سیاست نہیں چاہتے ہیں اور ترقی کے ساتھ ساتھ مثبت سیاست کو پسند کرتے ہیں اور ان کی پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ مسٹر شاہ نے میونسیپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لئے پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عام لوگوں کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mcd election results endorsement of pm modis leadership amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply